بونیر(ویب ڈیسک) جمعیت علماء اسلام اور جماعت اسلامی کے اہم رہنماؤں نے پا کستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا۔ شمولیت بلوخان درہ میں ہوئہ ہے۔ تحریک انصاف میں شامل ہونے والوں میں محمد رشید،عمر، ابراہیم، محمد زادہ، بخت زادہ، سرفراز، ولی رحمن، محمد سلیم، رشاد، نصیب زادہ، داود خان، شیر علی، فرمان علی، سید علی، محمد حیسن ،امیر سلطان ، محب اللہ، امیر رحمن،بخت سرادر،جاوید
خان اور شہیدواللہ شامل ہیں۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی کونسلر ریاض خان نے کہا کہ پاکستان مفاد پرست سیاستدانوں کا گڑھ بن چکا ہے۔ کیونکہ اقتدار ختم ہونے کے بعد یہ حکمران انگلینڈ، دوبئی،امریکہ اور دیگر یورپی ممالک چلے جاتے ہیں اور ان مفاد پرست اور باریاں لینے والے سیاستدانوں سے چھٹکارا حاصل کرنے کیلئے عوام تحریک انصاف کا ساتھ دیں۔ تاکہ مفلوج اور قابض ہوئے ادارے آزاد ہوجائیں۔ انہوں نے کہا کہ حلقے کے عوام نے مجھ پر اعتماد کیا ہے۔ان کا بھی مجھ پر حق ہے ،عوام کی حق تلفی نہیں ہوگی۔ قیامت کے دن ایک ایک پائی کا ذمہ دار ہونگا۔ اور انصاف پر مبنی انصاف کو ترجیح دیں گے۔

Post a Comment
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.