ڈیرہ اسماعیل خان میں انسان شیطان کا روپ دھار لیا، وہ کام کیا جو شیطان بھی نہ کرے

ڈی آئی خان (ٹی او سی ویب ڈیسک) ڈئی آئی خان کے سٹی پولیس اسٹیشن کے احاطے میں ایک 5 سالہ لڑکے کو شیطان صفت انسان نے جنسی درندگی کا نشانہ بنا ڈالا، یہ واقعہ بروز بدھ 10 اگست کو پیش آیا ہے۔ سٹی اسٹیشن پولیس کی واقعے کی تصدیق کردی ہے۔ 5 سالہ بچہ گھر اعوان گلی کے جوگیانوالہ بازار کی ایک دکان پر گیا، جہاں ایک درندہ صفت اسے دکان کے اندر لے گیا اور حبس کا نشانہ بنا ڈالا۔ 

بچے کے والد کی مدعیت میں پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے، اور ملزم کو تلاش کررہی ہے۔ ایک اور دلخراش واقعے میں ڈی ائی خان کے ایک اور گاوں میں ایک 14 سالہ لڑکے کو پانچ شیطانوں نے جنسی درندگی کا نشانہ بناکر اس کی ویڈیو بنائی تاکہ بعد میں بھی لڑکے کو بلیک میل کرکے استمعال کریں۔ پولیس آفیشل نے اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ڈی آئی خان سے تعلق رکھنے والے ملزمان نعمان، بلال، سجاد، ارسلان اور اویس نے لڑکے کو ایک زیر تعمیر سائیٹ پر لے گئے اور جنسی دندگی کا نشانہ بناکر ویڈیو بنائی۔ ویڈیو کو لیکر کافی عرصے تک لڑکے کو بلیک میل کرتے رہے، واقعے کا علم گھر والوں کو ہونے کے بعد گھر والوں نے ڈئی آئی خان پولیس سے رابطہ کرکے انصاف کا مطالبہ کیا۔ پولیس نے ایف آئی آر کے بعد مذکورہ ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

Previous Post Next Post