قتل کیس میں ایم کیو ایم کے اہم رہنماء کو سزائے موت سنا دی گئی

اسلام آباد (نیوزڈیسک) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے وقاص شاہ قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وقاص شاہ قتل کیس میں مرکزی مجرم آصف علی کو سزائے موت سنا دی گئی۔ آصف علی ایم کیو ایم کا سابق یونٹ انچارج ہے اور ایم کیو ایم کے اہم مقامی رہنماؤں میں شمار ہوتا ہے، انسداد دہشت گردی عدالت نے آصف علی کو پانچ لاکھ روپے جرمانہ بھی کیا۔ وقاص شاہ کو نائن زیرو پر چھاپے کے دوران قتل کیا گیا تھا۔‎

رینجرز کے 11 مارچ 2015 کو ایم کیو ایم ہیڈکوارٹرز نائن زیرو پر چھاپے کے دوران وقاص شاہ کو پسٹل کی فائرنگ سے قتل کردیا گیا تھا، جس کا الزام رینجرز پر لگا دیا گیا تھا، لیکن ٹی وی اور سی سی ٹی وی کیمروں کے فوٹیج سے معلوم ہوا کہ رینجرز نے سرے سے فائر ہی نہیں کی تھی۔ لیکن ویڈیو میں آصف علی کو پسٹل کے ساتھ دیکھا گیا تھا۔ پولیس نے پاکستان پینل کوڈ کے زیر دفعہ 302 اور 34 کے تحت علی کو گرفتار کیا تھا اور اس پر مقدمہ چل رہا تھا۔

Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

Previous Post Next Post