چترال (نمائندہ ٹائمز آف چترال) رواں سال کے اوائل میں چترال کے دو اہم علاقوں تورکہو اور یارخون ویلیز میں اپنے موبائل ٹاورز کی تنصیب مکمل کرنے کے بعد سروس کا اجراء کرنے والی والی ملک کی بڑی موبائل سروس پرووائیڈر کمپنی ٹیلی نار نے چترال کے ایک اور دور دراز علاقے گشٹ گاوں میں بھی سروس کا
آغاز کردیا ہے۔ گشٹ ویلیج لاسپور میں واقع ہے۔
ٹیلی نار حکام کے مطابق لاسپور کے ان دیگر دیہات کوبھی جلد سروس فراہم کردی جائے گی جہاں ابھی تک ٹیلی کام سروس دستیاب نہیں۔
ذرائع کے مطابق پوری یارخون ویلی میں سروس میسر ہے۔ تاہم لاسپور کے ٹیلی نار صارفین کی جانب سے شکایتیں آئی ہیں کہ سگنلز کمزور ہونے کی وجہ سے آواز صاف نہیں سنائی دیتی۔ صارفین کی شکایات پر ٹیلی کام کمپنی کے حکام نے علاقے کا دورہ کیا ہے اور شکایتیں دور کرنے کا وعدہ کیا۔ حکام سروس کی بہتری کے لئے کام کررہے ہیں۔
بعض صارفین کی جانب سے یہ شکایت ہے کہ کچھ دیہات میں وارد کی سروس دستیاب ہے تو کہیں ٹیلی نار ، جاز یا یوفون کی۔ اس وجہ سے صارفین کو کالز مہنگی پڑرہی ہیں۔ بہتر ہوتا کہ یا تو تمام کمپنیز ہر علاقے میں اپنی سروسز مہیاں کردیتیں یا پھر ایک ہی کمپنی پورے چترال کو سروس فراہم کرتی تاکہ صارفین کو ایک ہی نیٹ ورک پر کم ریٹس میں کالز میسر آسکیں۔

Post a Comment
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.