چترال: غلطی سے بندوق چل گئی، نوجوان جان بحق

چترال (ٹائمز آف چترال نیوز)  بطخوں کے شکار کے لئے بنائی گئی مصنوعی جھیل میں شکار کے لئے جانے والے نوجوان کی بندوق غلطی سے چل گئی، گولی خود نوجوان کو  لگی، اور جان بحق ہوگیا۔ واقعہ پیر کے روز پیش آیا۔  پولیس کے مطابق نواجون کا نام فہیم الدین ہے اور فہیم انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد میں سوفٹ ویئر انجینئرنگ کا طالب علم تھا۔  

موسم خزاں کے آغاز سے لیکر موسم بہار کے  آمد تک چترال میں نقل مکانی کرکے آنے والے پرندوں کا بے دریغ شکار کیا جاتا ہے۔ مختلف مقامات پر مصنوعی جھیل بنائے جاتے ہیں جس میں آنے والے موسمی پرندے  قسمت سے ہی بچ کے جاتے ہیں۔ یہ جھیل ہر گاوں میں دریائے چترال کے کنارے بنائے جاتے ہیں۔ حکومت کی سرد مہری اور قانون کی بے چارگی کی وجہ سے سمندری حیات  غیر محفوظ ہے۔

Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

Previous Post Next Post