ایل جی الیکٹرانکس نے جی فائیو اسمارٹ فون میں نوگٹ OS اپ ڈیٹ کی فراہمی کا آغاز کردیا

کراچی:  ایل جی الیکٹرانکس (ایل جی) نے جی فائیو اسمارٹ فون کے لئے اینڈرائڈ 7.0 نوگٹ او ایس کی اپ ڈیشن کا آغاز کردیا ہے۔ ایل جی کا جی فائیو اسمارٹ فون پہلا فون ہے جو V20اسمارٹ فون کے ساتھ منفرد انداز سے نوگٹ کے استعمال کی سہولت فراہم کررہا ہے۔ گوگل کے بعد ایل جی پہلی کمپنی ہے جس میں اس کے اسمارٹ فون میں اینڈرائڈ مارشل میلو کے ساتھ ایندرائڈ 7.0پیش کیا جارہا ہے۔


ایل جی کے جی فائیو اسمارٹ فون کے صارفین پہلے کوریا میں او ایس کا اپ گریڈ وصول کریں گے۔ پھر آئندہ ہفتوں میں امریکاز، ایشیا اور دیگر ممالک کے صارفین یہ اپ گریڈ وصول کریں گے۔ اپ ڈیٹ کی دستیابی پر جی فائیو اسمارٹ فون کے بیشتر صارفین اپنے فون پر نوٹیفکیشنز وصول کریں گے ۔ مزید تفصیلات مقامی سطح پر آنے والے ہفتوں میں فراہم کی جائیں گی۔ 

اینڈرائڈ 7.0 نوگٹ میں مختلف اقسام کے نئے فیچرز تیار کئے گئے ہیں جو جی فائیو کے صارفین کو زیادہ تیز رفتاری اور بہتر سہولیات فراہم کرتے ہیں جس سے صارفین کے استعمال اور کارکردگی میں اضافہ ہوگا۔ مثال کے طور پر اس میں انسٹالڈ شدہ ایپس کے اندر سے سرچ کا آپشن استعمال کیا جاسکتا ہے جبکہ نوگٹ کی ان ایپس پر بھی یہ کام کیا جاسکتا ہے۔ اس کے علاوہ ملٹی ونڈو کے آپشن سے اسمارٹ فون پر دو ایپس کو ایک ساتھ بھی چلایا جاسکتا ہے۔ صارفین اپنی من پسند سیٹنگز اور باسہولت نوٹیفکیشنز کی بدولت کسی پریشانی کے بغیر سہل انداز سے اسے استعمال کرسکتے ہیں۔ 

ایل جی کے موبائل ریسرچ اور ڈیولپمنٹ کے سربراہ اور سینئر وائس پریذیڈنٹ کم ہیونگ جنگ نے کہا، "ایل جی کی جانب سے ہم اپنے صارفین کو جانتے ہیں کہ وہ کس چیز کو بہترین سمجھتے ہیں۔ اپنے صارفین کو روایتی رفتار کے بجائے تیز رفتاری کے ساتھ سافٹ ویئر اپ ڈیٹس کی فراہمی اس بات کا اظہار ہے کہ ایل جی اپنی مصنوعات اور صارفین سے تعاون کے لئے پرعزم ہیں تاکہ صارفین کے بہترین استعمال کو یقینی بنایا جائے۔ "

Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

Previous Post Next Post