استنبول میں ایک فٹ بال اسٹیڈیم کےباہر کار بم دھماکہ، 13 افراد ہلاک

استنبول (ویب ڈیسک)  ترکی کے دارالحکومت استنبول میں ایک فٹ بال سٹیڈیم کے باہر دھماکہ ہوگیا ہے جس میں کم از کم 13 افراد ہلاک 38 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ حملے کی تصدیق کرتے ہوئے وزیرِ داخلہ نے پارلیمان میں ایک بیان میں بتایا تھا کہ حملے میں 20 پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ وزیرِ داخلہ سلمان صولو نے بتایا کہ ابتدائی شواہد کے مطابق ایک کار بم کے ذریعے پولیس کی بس کو نشانہ بنایا گیا ۔ انھوں نے مزید بتایا کہ بیشکتاش سپورٹس سٹیڈیم میں ایک فٹبال میچ ختم ہونے کے آدھے گھنٹے کے بعد یہ دھماکہ ہوا۔ یہ  سٹیڈیم استنبول کے ٹقسیم سکوائر کے نزدیک واقع ہے۔



Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

Previous Post Next Post