اسلام آباد (ویب ڈیسک) طیارہ حادثے میں جان بحق ہونے والے چترالی خاندان کی واحد بچ جانے والی لڑکی حسینہ گل کی کفالت کی ذمہ داری وزیر اعظم نوازشریف نے اٹھانے کا اعلان کردیا ہے۔ پی آئی اے کے ATR طیارے حویلیاں میں ہونے والے بدترین حادثے کے نتیجے میں چترال کے ایک ہی خاندان کے 6 افراد جان بحق ہوگئے تھے۔ خاندان کی واحد بچ جانے والی لڑکی حسینہ گل امتحانات کی وجہ سے گھر میں رہ جانے کے کی بناء پر بچ گئی تھی۔ سانحے کے بعد ایئر لائن اور انشورنس کمپنی کی جانب سے بچی کو کروڑوں روپے کی امدادی رقم ملنے کے اعلان کے بعد گاؤں کے کئی افراد رشتہ دار بن کر سامنے آئے تھے جن کا مقصد بچی کو ملنے والی رقم ہڑپنے کے علاوہ کچھ بھی نہیں، اس خدشے کے پیش نظر وزیراعظم نوازشریف نے معاملے کا نوٹس لے لیا ہے اور حسینہ گل کو اپنی کفالت میں لینے کا اعلان کردیا ہے۔

Post a Comment
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.