پشاور (نیوز ڈیسک) پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے دفتے سے جاری اعلامیہ کے مطابق صوفیہ وقار خٹک کو ضلعی سیشن جج کے طور پر چترال میں تعینات کردیا گیا ہے انہیں آفتاب آفریدی کی جگہ لایا گیا ہے، آفریدی کو پشاور ہائی کورٹ میں آفیسر خصوصی ڈیوٹی مقرر کردیا گیا ہے۔ مس صوفیہ اس سے قبل خیبرپختونخواہ جوڈیشل اکیڈمی میں سینئر ڈائریکٹر ایڈمن کام کررہی تھی۔ چترال کی تاریخ میں یہ پہلی دفعہ خاتون جج مقرر ہوئی ہے۔

Post a Comment
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.