چترال یوتھ فورم اور گلگت کے نوجوانون کا چترال اور گلگت ثقافتی میوزیکل پروگرام کا انعقاد



اسلام آباد ( ٹائمز آف چترال کے لئے  امیرنیاب)  چترال یوتھ فورم اور گلگت کے نوجوانون نے جمعے کی شام ، 27 جنواری کو اسلام آباد کے لوک ورثہ میں چترال اور گلگت ثقافتی میوزیکل پروگرام” چنڈوریا بزم“ کا انعقاد کیا ۔ اس پروگرام کا مقصد گلگت بلتستان اور چترال کے درمیان صدیوں پرانے روایات، ثقافت اور باہمی رشتے کو اسلام آباد جیسے مصروف ترین شہر میں بھی برقرار رکھنا تھا۔ اس پروگرام میں سیاحت کے وزیر گلگت بلتستان جناب فدا خان فدا اور چترال ٹاون کے مینجیگ ڈائریکٹر جناب سلطان والی خصوصی طور پر شریک ہوئے۔ پروگرام میں گلگت بلتستان اور چترال کے سینیر پروفیشنلزنے بھی بھرپور شرکت کی۔ اس پروگرام میں چترال اور گلگت بلتستان کے مایہ نازفنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ چترال کی طرف سے منصور علی شباب اور گلگت بلتستان سے جابر خان جابراور گلگت کا ستار نواز میر افضل نے اپنے فن سے لوگوں کومحظوظ کیا۔ 



اسلام آباد میں مقیم گلگت بلتستان اور چترال سے تعلق رکھنے والے موسیقی کے دلدادہ افراد کی کثیر تعداد میں شرکت کرکے اپنی ثقافت سے والہانہ محبت کا اظہار کیااور دیسی ڈھول کی تھاب پر نوجوانون نے شاندار روایتی  رقص  پیش کرکے شراکا سے دادِ تحسین وصول کئے۔




Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

Previous Post Next Post