پشاور (نمائندہ ٹائمز آف چترال ) گزشتہ روز پشاور کے نشترہال میں چترال کلچرل نائٹ منعقد ہوا جس میں پشاور اور گردونواح میں رہنے والے چترالی میوزک شائقین، طلباء اور فیملیز نے بھر پور شرکت کی۔ چترال کے مقامی گلوکاروں نے اپنے فن سے حاضرین کو محظوظ کیا۔ چترال کی میٹھی موسیقی ،سریلی دُھنوں پر نوجوانوں نے زبردست ڈانس کیا۔ کلچرل شو میں ہر عمر کے لوگ شریک ہوئے۔ چترال کے نام گرامی گلوکار شجاع الحق، سلطان مراد، عبدالعزیز اور سیف الدین بھی شریک تھے۔ ان کی پرفارمنس سے حاضرین محظوظ ہوئے، چترالی گلوکاروں نے چترال کے مقبول گانے گائے۔ چترالی ڈھول بھی پرفارم کئے جس پر لڑکوں نے زبردست ڈانس پیش کیا۔ میوزک کے ساتھ ساتھ زبردست کامیڈی بھی پروگرام کا حصہ تھا جس میں چترال کے معروف کامیڈین منورشاہ رنگین، صوبیدار توکل خان اور ساتھیوں نے اپنی فنی مہارت کا مظاہرہ کرکے حاضرین سے داد وصول کی۔ چترالی ستار کے معروف فنکاروں نے اپنی سریلی سازوں سے حاضرین کو جھومنے پر مجبور کیا۔
تقریب کے مہمان خاص تحریک انصاف کے سابق صوبائی صدر خالدمسعود تھے، جبکہ صدارت کے فرائض سابق ناظم دروش سرتاج خان انجام دیئے۔ انہوں نے کلچرل ڈائورسٹی کی حوصلہ افزائی کے لئے مقامی ثقافتوں کو فروع دینے پر زور دیا۔

إرسال تعليق
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.