چنئی (ویب ڈیسک) بھارتی سپریم کورٹ کے تامل ناڈو کے مقبول ترین رواتی کھیل جلی کٹو پر پابندی کے خلاف مظاہرے شدت اختیار کرگئے ہیں ہیں، چنئی شہر میں دفعہ 144 کے نفاذ کے باوجود مظاہرے جاری ہیں، پولیس کی مزاحمت پر یہ مظاہرے پرشدد شکل اختیار کر لئے ہیں مظاہرین کا کئی مقامات پر پولیس سے مقابلہ۔ بھارتی حکومت نے شہر میں فوج بھیجنے کا فیصلہ کردیا ہے۔
بھارتی زرائع ابلاغ کے مطابق ریاست تامل ناڈو کے مقبول روایتی کھیل جلی کٹو پر بھارتی سپریم کورٹ نے پابندی لگا دی تھی لیکن ریاست بھر میں کھیل پر پابندی کے خلاف شدید مظاہروں کے بعد حکومت نے ایک آرڈیننس منظور کروا کر روایتی کھیل کی اجازت دی تھی تاہم مظاہرین اس کے مستقل حل کے لئے ڈٹے رہے اور روایتی جلی کٹو پر پابندی کے خلاف 6 روز سے دھرنا دیے بیٹھے تھے ۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ آرڈیننس دائمی نہیں ہے اور یہ 6 ماہ بعد منسوخ کردیا جائے گا اس لئے حکومت اس سلسلے میں مستقل قانون بنائے۔
مظاہرین کا احتجاج ختم کرانے کے لئے پولیس نے ساحل سمندر سے مظاہرین کو جبراً ہٹانا شروع کردیا تھا مظاہرین کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کیا تو مظاہرے میں غم و عصہ بڑھ گیا، پولیس نے مظاہرین پر لاٹھی چارج اور شیلنگ کی جس کے بعد مظاہرین پر تشدد ہوگئے۔ کریک ڈاون کی وجہ سے کئی علاقوں میں صورتحال بگڑ گئی اور اخجاجی شدید مشتعل ہوگئے اور پولیس پر پتھراو شروع کردیا، کئی گاڑیوں کو آگ لگادی، خراب حالات کی وجہ سے دفعہ 144 نافذ کردی گئی پولیس کی بھاری نفری تعینات کردیا گیا ہے اور حکومت نے فوج بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔



إرسال تعليق
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.