لنڈی کوتل (ویب ڈیسک) خیبر ایجنسی کے لنڈی کوتل تحصیل میں بدھ کے دن ایک المناک روڈ حادثے میں 5 خواتین سمیت 10 افراد جان بحق ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق لنڈی کوتل کے کام شلمان کے علاقے میں یہ حادثہ پیش آیا ہے، حادثے میں 2 بچے شدید زخمی ہوگئے ہیں جنہیں علاج کے لئے لنڈی کوتل ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ حادثے کی وجہ معلوم نہ ہوسکی تاہم مقامی افراد کے مطابق مذکوری علاقے کی سڑک بہت خراب اور ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔
ذرائع کے مطابق شلمان میں رہائش پذیر خاندان جمرود سب ڈویژن میں رشتہ دار کے انتقال پر تعزیت کے لئے گئے ہوئے تھے جہاں سے پک اپ نمبر LKL-118 زریعے واپس اپنے گائوں آرہے تھے کہ مالاگوری کے شلمان روڑ پر گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی، ڈرائیور سے بے قابو ہوکر کھائی جاگری، گاڑی جب گرنے لگی تو دو افراد چھلانگ لکاکر جان بچانے میں کامیاب ہوگئے۔ تاہم اتظامیہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقاتی عمل شروع کردیا ہے۔
Post a Comment
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.