(نیوز ڈیسک) آج صبح ایئر پورٹ سیکیوریٹی فورس نے 2 افراد کو حراست میں لیا تھا، جنہیں بعد ازاں تفتیش کے لئے لاہور پولیس کے حوالے کیا گیا تھا۔ جس کے بعد یہ بات سامنے آئی تھی کہ دونوں افراد کا تعلق چترال سے ہے، جن کے بارے میں میں شک ظاہر کیا جارہا تھا کہ کیا ان کی نیت تخریب کاری کی تھی۔ نجی چینلز اور سوشل میڈیا پر خبرین گردش کررہی تھیں کہ لاہور ایئر پورٹ سے دو دہشت گرد گرفتار کرلئے گئے ہیں جن کا تعلق چترال سے ہے۔
لیکن پولیس کی تفتیش کے بعد یہ بات سامنے آئی کہ دونوں افراد کا تعلق چترال کے علاقے دروش سے ہے لیکن ان کا کسی دہشت گرد تنظیم سے کوئی تعلق نہیں بلکہ یہ مزدور ہیں لاہور میں ایک ٹھیکہ دار کے ساتھ مزدوری کرتے تھے جو راستہ بھٹک کر چلتے چلتے ایئر پورٹ میں داخل ہوگئے تھے، جنہیں شک کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا تھا لیکن پولیس تفتیش کے بعد معلوم ہوا کہ یہ دونوں افراد مزدور ہیں اور راستہ بھٹک کر حساس علاقے میں داخل ہوئے تھے۔ جو لاہور میں جمال نامی ٹھیکہ دار کے ساتھ کام کرتے تھے جس کی تصدیق پولیس ذرائع نے بھی کردی ہے۔

Post a Comment
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.