چترال (گل حماد فاروقی) دروش کے علاقے وادی شیشی کوہ کا سڑک اپنی مدد آپ کے تحت کھولتے وقت ایک شحص جاں بحق ہوا۔ دروش پولیس کے مطابق وادی شیشی کوہ کا راستہ شدید برف باری کے باعث بند ہوا تھا مگر حکومتی اداروں نے اس راستے کے کھولنے کیلئے کوئی قدم نہیں اٹھایا تھا جس پر مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت اس سڑک کے کھولنے کا کام شروع کیا تھا۔
فائل فوٹو
سڑک پر کام کرتے ہوئے پہاڑی سے بھاری پتھر اور مٹی کا تودہ گرگیا جس سے حفیظ الرحمان ولد جمروز خان سکنہ کشیندل موقع پر جاں بحق ہوا۔ حفیظ الرحمان حال ہی میں کسی ادارے میں پائپ فٹر کے طور پر کام کر رہا تھا جو نہایت غریب خاندان سے تعلق رکھتا تھا۔ یونین کونسل شیشی کوہ کے سابق ناظم سہراب خان نے ہمارے نمائندے کو فون پر بتایا کہ یہ سڑک پچھلے کئی دنوں سے بند پڑا ہے جس کی وجہ سے ہزاروں مکینوں کو مشکلات کا سامانا کرنا پڑتاہے انہوں نے کہا کہ علاقے کے لوگوں نے بار بار حکام سے مطالبہ کیا مگر ان پر کوئی شنوائی نہیں ہوئی سرکاری اداروں سے مایوس ہوکر علاقے کے لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت سڑک سے برف اور ملبہ ہٹاکر کھولنے کا کام شروع کیا جس میں ایک شحص جاں بحق ہوا۔
انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ جاں بحق ہونے والا شحص نہایت غریب خاندان سے تعلق رکھتا ہے جن کے گھر میں کوئی اور کمانے والا نہیں ہے انہوں نے صوبائی اور وفاقی حکومت سے اپیل کی ہے کہ مرنے والے حفیظ الرحمان کے غمزدہ خاندان کے ساتھ مالی مدد کی جائے تاکہ ان کے اہل حانہ بھوک و پیاس کا شکار نہ ہو۔

إرسال تعليق
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.