صوابی میں فوج کا آپریشن، پاک فوج کے کیپٹن سمیت 2 اہلکار شہید ہوگئے


راولپنڈی (ٹی او سی : مانیٹیرنگ ڈیسک) خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی کے ملک آباد کے علاقے میں مبینہ دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ان کے خلاف آپریشن کے دوران پاک فوج کے 2 جوان جاں شہید ہوگئے۔ دہشت گردوں سے مقابلے میں پاک فوج کے کیپٹن جنید اور سپاہی امجد نے جام شہادت نوش کیا۔

پاک افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملک بھر میں جاری آپریشن 'رد الفساد' کے دوران سیکیورٹی فورسز نے صوابی کے علاقے ملک آباد میں انٹیلی جنس بنیاد پرآپریشن کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران مبینہ دہشت گردوں سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں پاک فوج کے کیپٹن جنید اور سپاہی امجد جاں شہید ہوگئے۔

مقابلے میں 5 سے زائد دہشت گرد بھی مارے گئے ہیں۔

Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

أحدث أقدم