بونی( ٹائمز آف چترال: رپورٹ کریم اللہ ) بونی سے تعلق
رکھنے والی دلشاد بی بی ولد سید عزیز ولی شاہ نے ملاکنڈ رینج میں پہلے پی۔ اے ایس آئی (پی سی ایس) حاصل کرنے کا اعزاز حاصل کیا۔ دلشاد بی بی نے پوسٹ گریجویٹ جہانزیب کالج سوات سے ایم ایس سی، مسلم لا کالج سوات سے ایل ایل بی کی سند حاصل کرچکی ہے۔ انہوں نے اپنی کامیابی کو اپنی ماں کی دعا اور ٹیچرز کی محنت کا صلہ قرار دیا۔
