MrJazsohanisharma

چترال اور دیر میں ٹریفک حادثات میں 7 افراد جان بحق ہوئے

چترال /دیر (نمائندہ ٹائمز آف چترال) اپر دیر میں ایک تبلیغی جماعت کی گاڑی کے حادثے میں تبلیغی جماعت کے 5 ارکان جان بحق ہوگئے جبکہ 6 زخمی ہوگئے ہیں۔ گاڑی  اپر دیر کے صاحب آباد سے تبلیغی جماعت کے ارکان کو لیکر واپس جارہی تھی کہ دسلاور کے مقام پر گاڑی سڑک سے سلپ ہوتی ہوئی دریائے پنجکورا میں جاگری۔ حادثے کے بعد مقامی افراد فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور امدادی کاروائیاں کرنے لگے۔ وقوعہ والے دن شام تک دریا سے ایک لاش نکالنے میں کامیاب ہوگئے تھے جمعہ کو باقی لاشیں نکال لی گئیں۔ 


ادھر چترال کے علاقے آرکاری میں گاڑی حادثے میں 2 افراد جان بحق اور 6 زخمی ہوگئے۔ مذکورہ گاڑی سفید آرکاری سے اویر آرکاری جاری تھی۔ گاڑی گہری کہائی میں جاگری۔ ذرائع کے مطابق برفانی راستے کی وجہ سے گاڑی پھسل کر ڈرائیور کے قابل سے باہر ہوگئی اور حادثے کا شکار ہوگئی۔ حادثے ڈرائیور اور زوجہ درانی جان بحق ہوئے، اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہید کوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا۔

Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

Previous Post Next Post