دکانوں کے تالے توڑ کر چوری کرنے والے پنھاں چور دروش پولیس کے ہتھے چڑگیا، چوری شدہ سامان بھی برآمد کرلیا


چترال (ٹی او سی نیوز ڈیسک) دروش کی دکانوں اور میڈیکل اسٹورز میں چوری کرنے والے پنہاں ملزم کا سراغ لگا لیا گیا ۔ جی ہاں دروش پولیس نے ایک ہفتے کے اندر ہی نا معلوم چور پر پکڑ کر اس کے قبضے سے چوری شدہ سامان بھی برآمد کرلیا ہے ۔ پولیس کی اس کامیابی پر دروش کی عوام اور تاجر وں ایس ڈی پی او دروش پولیس ظفر احمد اور تھانے کے پورے عملے کی کاکردگی کو سراہا ہے۔ 

ایک پریس کانفرنس میں پاکستان کمیسٹ اور ڈریگیسٹس کی تنظیم کے عہدیداران نے پولیس کی کارکردگی کو سراہا اور واقعے کے تفتیشی افسر ظفر احمد اور پولیس ٹیم کی تعریف جنہوں نے کم وقت میں ملزم کو گرفتار کرکے عوام کے سامنے پیش کیا۔ اور اس کے قبضے سے چوری شدہ مال بھی برآمد کیا۔

مجرم کا تعلق گرومیٹر ،دروش سے ہے جس کا نام مصدام حسین ولد چراغ ہے۔ ملزم کے قبضے سے چوری شدہ سامان اور نقد رقم برآمد ہوئی ہے۔

Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

Previous Post Next Post