(ٹائمز آف چترال نیوز) چترال کے دور دراز خوبصورت گاؤں ورکوپ تورکہو کے عمرشہزاد ولد عبدالمجید خان کمیشن کا امتحان پاس کرکے پاک فوج میں سیکنڈ لیفٹننٹ کے طور پر شامل ہوگئے ہیں۔ شہزاد اپنے تعلیمی کیریئر میں ایک ذہین طالب عالم کے طور پر جانے جاتے رہے ہیں۔عمرشہزاد گورنمنٹ ہائی سکول ورکوپ سے میٹرک کے بعد گورنمنٹ ڈگری کالج چترال سے سال 2016 میں فرسٹ ان سائنس مکمل کیا۔ ایف ایس سی کے بعد شہزاد نے پاک آرمی میں 139 پی ایم اے لانگ کورس کے لئے اپلائی کیا، انہیں آئی ایس ایس بی کی جانب سے کامیابی کا لیٹر موصول ہو گیا۔ ٹائمز آف چترال سے بات کرتے ہوئے شہزاد نے اپنی کامیابی کا سہرا اللہ تبارک و تعالیٰ کی مہربانی اور والدین کی دُعاؤں کا نتیجہ قرار دیا ہے۔
ٹائمز آف چترال شہزاد اور والدین کو اس کامیابی پر دلی مبارک باد پیش کرتا ہے اس امید کے ساتھ کہ حسام ملک و قوم کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں گے۔
Post a Comment
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.