اسلام آباد (اے پی پی) صدر پاکستان ممنون حسین نے ہز ہائنس پرنس کریم آغاخان کو ان کے ڈائمنڈ جوبلی سیلبریشنز کے موقع پر پاکستان آنے کی دعوت دے دی۔ انہوں نے یہ دعوت گزشتہ دنوں آغاخان کونسل برائے پاکستان کے صدر حفیظ شیر علی سے ایوان صد میں ملاقات میں دی۔ صدر ممنون حسین نے پاکستان میں آغاخان ڈیولپمنٹ نیٹ ورک، آغاخان فاؤنڈیشن اور آغاخان ہیلتھ سروس کی معاشی اور معاشرتی خدمات کو سراہا۔
کونسل برائے پاکستان کے صدر حفیظ شیر علی سے صدر پاکستان نے ہس ہائنس آغا خان کی جانب سے بھیجے گئے پاکستان ڈے کے موقع پر مبارک باد کا خط وصول کیا۔
صدر نے کہا کہ اے کے ڈی این کی پاکستان میں ، خاص طور پر ملک کے شمالی علاقوں میں لوگوں کی زندگیوں اور ملک کے انفراسٹرکچر میں نمایاں تبدیلی لارہا ہے۔ انہوں نے ہزہائنس آغاخان کے دادا جان سر سلطان محمد شاہ آغاخان کی تحریک پاکستان میں آل انڈیا مسلم لیگ کے پہلے صدر کے طور پر خدمات کو سراہا۔ (ترجمہ افسرخان)
Post a Comment
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.