چترال (نمائندہ ٹائمز آف چترال ) ممبر قومی اسمبلی سردارحسین نے بتایا ہے کہ ریشن کے 2 سال سے زائد عرصے سے بند بجلی گھر کی بحالی کا کام اپریل سے شروع ہوگا۔ جس ٹھیکہ جرمن کمپنی جی ٹی زیڈ کو دیا گیا ہے۔ سردارحسین نے کہا کہ صوبائی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انرجی اینڈ پاور کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ بجلی گھر پر کام اپریل کے مہنے سے شروع ہوگا۔ ٹیںڈر کے بعد ٹھیکہ جرمن کمپنی جی ٹی زیڈ کو دیا گیا ہے۔
سردار حسین نے یہ بھی بتایا کہ بجلی گھر کو جدید انداز سے بحال کیا جائے گا جس سے اس کی پیداواری صلاحیت پہلے کے مقابلے میں بڑھ جائے گی۔
ایم پی اے نے باور کرایا کہ رمضان سے پہلے رینٹل پاور کمپنی سے ریشن بجلی گھر کے متاثرین کو بجلی فراہم کی جائیگی جو وہ بجلی گھر بحال ہونے تک استعمال کرسکیں گے۔
_____________________________________
ہمارے سوشل میدیا پیجز کو لائیک کرنا نہ بھولیں، ہمارا فیس بک پیج درج ذیل ہے
facebook.com/timesofchitral
Post a Comment
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.