لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے 26 ملازمین ہسپتال سے فارغ کردیئے گئے

پشاور( مانیٹرنگ ڈیسک) لیڈی ریڈنگ ہسپتال کی انتظامیہ نے پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن کے صوبائی صدر سمیت 26 ملازمین کو ہسپتال سے فارغ کرتے ہوئے ان کی خدمات ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز کے حوالے کر دی ہیں فارغ کئے جانے والے ملازمین میں چارج نرسیں، وارڈ اردلی، سوئپر اور دیگر شامل ہیں۔ 


ہسپتال ڈائریکٹر کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق جوہر علی ریڈیالوجی۔ روئیدار شاہ،  فارمیسی۔ اسم گل، سرجیکل۔ شمس التاج، سرجیکل۔ ریاض برکی،  پیتھالوجی۔ محمد عاصم ، کارڈیالوجی۔ مراد علی،  آفس اسسٹنٹ۔ محمد علی ، وارڈ اردلی۔ سرتاج،  لفٹ آپریٹر۔ شاہد مسیح، سوئپر۔اسحاق ، بھٹہ، سوئپر۔ منور لال، سوئپر۔ فراموش، وارڈ اردلی۔ طاہر خان ، دھوبی۔ محمد وارث ، وارڈ ادرلی۔ حیات خان بہشتی، فضل مولا اٹینڈنٹ، روئید خان وارڈ اردلی، نور رحیم وارڈ اردلی، مہابت خان وارڈ اردلی، فاطمہ بی بی چارج نرس، آصف خان نائب قاصد، استر شاہین چارج نرس، سمبل فردوس چارج نرس، بلقیس رانا چارج نرس اور ساجدہ پروین چارج نرس کی خدمات ڈی جی ہیلتھ سروسز کے حوالے کی گئی ہیں۔

Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

Previous Post Next Post