چترال( نیوز ڈیسک) گاؤں عشیرت کے رہائشیوں نے نیشنل ہائی وے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اپیل کی کہ لواری ٹنل رسائی سڑک کے لئے ان کی زمین لی گئی ہے جس کا معاوضہ فوری طور پر ادا کردیا جائے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمائدین علاقہ نے کہا کہ این ایچ اے نے ان رسائی سڑک کے لئے ان کی زمین لی ہوئی ہے جس معاوضہ اب تک ادا نہیں کیا گیا ہے۔ فوری طور پر معاوضہ دیا جائے۔ عمائدین علاقہ رویداد خان، محمد عالم اور احمد خان نے پریس کانفرنس میں کہا کہ لواری ٹنل رسائی سڑک کے لئے لی گئی عشیرتیوں کی زمین کا معاوضہ ادا کردیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ گاؤں والوں کی زمین کو روینیون ڈپارٹمنٹ نے سرکاری زمین قرار دیکر ہتھالی ہے حالانکہ یہ رہائشیوں کی زمین ہے۔ نہ زمین لی گئی بلکہ متعدد گھر بھی گرائے گئے تھے۔ علاقہ والوں نے ملکی اور علاقائی مفاد میں اپنی زمین دی تھی۔ متاثرین کو گھر دوسری جگہ تعمیر کرنے کے لئے معاوضہ ادا کیا جائے۔

Post a Comment
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.