گزشتہ روز پریت کے سامنے ہونے والے گاڑی حادثے میں 2 افراد جان بحق ہوئے
چترال (نمائندہ) گزشتہ روز سہ پہر تقریباً 4 بجے کے آس پاس پریت کے سامنے ہونے والے گاڑی حادثے میں 2 افراد جان بحق ہوگئے تھے۔ موڑ کہو سے چترا جاتے ہوئے سوزوکی جیپ برنس میں موڑ کاٹتے ہوئے گہری کھائی میں گر گئی تھی جس میں سوار چترال کے مشہور کاروباری شخصیت اور ترچ میر ٹریول ایجنسی کے مالک عبدلرزاق اور محکمہ تعلیم میں کلارک غلام ربانی جان بحق ہوگئے تھے۔
مقامی افراد اور پولیس اہلکاروں نے مرحومین کی لاشین نکال کر ورثاء کے حوالے کردیا۔ جن کو بعد ازاں آبائی گاؤوں میں سپرد خاک کیا گیا۔

Post a Comment
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.