پاکستانی سمارٹ فون مارکیٹ میں کمپنیوں کے مابین حصص کی جنگ، چار بڑی چانیز کمپنیز بھی میدان میں
ٹیکنالوجی (ٹائمز آف چترال ریسرچ) بڑے عرصے تک
پاکستان کی موبائل فون مارکیٹ کا بادشاہ سمجھا جانے والا پاکستانی موبائل ساز ادارہ کیو #QMobile موبائل کی گرفت کمزور پڑتی جارہی ہے۔ چانیز کمپنی #Oppo جارحانہ انداز میں پنجے جمارہی ہے اور پاکستانی مارکیٹ میں کیو موبائل کا جم کر مقابلہ کررہی ہے۔ دیکھا جائے تو چائنیز موبائل فون بنانے والی کمپنیاں پاکستان میں آچکی ہیں جن میں شیامومی، اوپو، ویوو ، ہواواے بڑے نام شامل ہیں، اس کے علاوہ بھی چھوٹی غیر مقبول چانیز موبائل بنانے والی کمپنیاں پاکستان میں اپنی مصنوعات لانچ کر چکی ہیں ۔ پاکستانی مارکیٹ کی بڑی کمپنیاں سام سنگ، موٹورولا، ایپل، ایل جی ، بلیک بیری، نوکیا بھی موجود ہیں۔ لیکن اپنے مہنگے مصنوعات کی وجہ سے مارکیٹ حصص کم ہے۔

إرسال تعليق
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.