گورنر سٹیٹ بینک آف پاکستان طارق بجوا کی شہباز شریف سے ملاقات

گورنر سٹیٹ بینک کی شہباز شریف سے ملاقات

لاہور (ٹائمز آف چترال نیوز ڈیسک) گورنر سٹیٹ بینک آف
پاکستان طارق بجوا نے لاہور میں وزیر اعلیٰ پنجاپ شہباز شریف سے ملاقات کی ہے۔  شہباز شریف نے بجوا کو سٹیٹ کا گورنر  مقرر ہونے پر  مبارک باد دی۔  شہباز شریف نے کہا کہ ملک کی معیشت بہتر ہوئی ہے اور عوام معاشی ترقی سے مستفید ہورہے ہیں۔  شریف نے مزید کہا ہے کہ معاشی سرگرمیاں میاں نواز شریف کی قیادت میں بہتر بنائی گئیں ہیں ، اور عوام تیز ترین معاشی ترقی کا فائدہ حاصل کر رہےہیں۔ انہوں نے کہا کہ معاشی استحکام کے لئے  پالیسیز کا تسلسل اہم ہے ۔  انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن  کی ٹھوس پالیسیز کی بدولت قومی معیشت مستحکم ہوئی ہے اور رکاوٹوں کے باوجود ترقی کی رفتار تیز ہوئی ہے  جس کی غیر ملکی  اداروں نے بھی تائید کی ہے۔

Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

أحدث أقدم