پیپلزپارٹی کے رہنماء معظم جتوئی، عامر وارن، جہانزیب وارن پی ٹی آئی میں شامل ہوگئے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) تحریک انصاف میں شمولیت کا سلسلہ جاری ہے۔ کپتان کی سوئنگ سے پی پی کی وکٹیں اڑنے کا سلسلہ جاری ہے: پی پی کے معظم جتوئی، جہانزیب وارن اور عامر وارن بنی گالہ میں عمران خان سے ملاقات کرکے جیالے سے  کھلاڑی بننے کا اعلان کردیا۔ 

معظم جتوئی، جہانزیب وارن اور عامر وارن نے بنی گالہ میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کے موقع پر تینوں رہنماؤں نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کردیا۔ ملاقات میں وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی اور پارٹی کے سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین بھی موجود تھے۔

ملاقات میں تینوں رہنماؤں نے تحریک انصاف کی قیادت اور منشور پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ عمران خان نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے والے رہنماؤں کا خیر مقدم کیا ۔



Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

Previous Post Next Post