جدہ (ٹائمز آف چترال نیوز ڈیسک) ہر انسان کی دلی خواہش ہوتی ہے کہ وہ رب کائنات اسے زندگی میں کم از کم ایک بار فریضہ حج ادائیگی کی سعادت عطا فرمائے۔ اور یہ سعادت ایک معمر ترین خاتون کو نصیب ہوئی۔ جی ہاں انڈونیشیا سے تعلق رکھنے والی 104 سالہ معمر خاتون بھی فریضہ حج ادا کرنے کے لئے حجاز مقدس پہنچ گئیں۔ دعا اگر دل نکلی ہو تو زندگی میں کسی نہ کسی دن بلاوا آہی جاتا ہے۔ اس راہ میں عمر، بڑھاپا، غربت، معذوری کوئی چیز رکاوٹ نہیں بن سکتی۔ ایسے ہی خوش نصیبوں میں انڈونیشیا کی 104 سالہ ماریہ مرگینی محمد ہے جو اس سال فریضہ حج کی سعادت حاصل کرنے کے لئے جدہ پہنچ چکی ہیں۔ جدہ ایئر پورٹ پر سعودی حکام نے ان کا شاندار استقبال کیا۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ان کا دل رب کائنات کے گھر کی زیارت کو بے تاب تھا۔ آخر اللہ تعالی نے ان کی سن لی۔ اور انہیں اس سعادت کے لئے چنا۔ سعودی حکام نے ماریہ کو خوش آمدید کہا۔ ان کہا کہنا تا کہ کہ فریضہ حج ادا کرنا ہر مسلمان کی دلی آرزو ہوتی ہے۔ 104 سال کی عمر میں ماریہ کا حج کی سعادت حاصل کرنا اولوالعزمی کی عمدہ مثال ہے، ہم ان کی صحت و عافیت کے لئے دعا کرتے ہیں۔

إرسال تعليق
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.