قربانی پر قربان جاؤں ۔ 13 ملین سعوری ریال یعنی 36 کروڑ 19 لاکھ پاکستانی روپے میں قربانی کے لئے بکری خرید لی

ریاض (ٹائمز آف چترال ویب ڈیسک) شوق کا کوئی مول نہیں۔ ایک سعودی شہری نے سب سے مہنگی بکری خریدی۔ جی ہاں سعودی شہری نے 13 ملین سعودی ریال، جس کی پاکستانی روپے میں مالیت بنتی ہے 36 کروڑ 19 لاکھ 76 ہزار روپے میں قربانی کی بکری خریدی ہے۔  عرب میڈیا نے یہ خبر نشر کی ہے۔ 


سعودی شہری کی یہ خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صارفین کی جانب سے ملے جلے تاثرات کا اظہار کیا گیا ہے، مذہبی لوگوں نے سراہا جبکہ سماجی افراد نے اسے تفقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ان کا کہنا ہے جتنی قیمت میں بکری خریدی ہے اگر ان پیسوں کو غریبوں پر خرچ کرتے دنیا بھر میں کئی بھوکوں کو پیٹ بھر کر کھانا اور عید پر خوشیاں دی جاسکتیں تھیں۔

سعودی شہری سے بکری سے متعلق کئی سوالات کئے گئے ایک سوال یہ بھی تھا کہ ’بکری میں ایسی کیا خاص بات ہے جو آپ نےاسے اتنی بڑی قیمت میں خریدا؟ سعودی شہری کا اس کے جواب میں کہنا تھا کہ بکری نسل نایاب اور اسکی رنگت بھی نایاب ہے۔ یہ رنگ عام بکریوں میں نہیں پایا جاتا۔

Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

أحدث أقدم