پاکستان کی کل آبادی 20 کروڑ سے تجاوز کرگئی، خواتین کے مقابلے میں مردوں کی تعداد میں اضافہ


پاکستان کی آبادی 20 کروڑ 77 لاکھ ہوگئی۔ مرد تعداد میں بازی لے گئے۔  پنجاب کی آبادی تمام صوبوں سے  زیادہ دکھائی گئی یعنی صوبوں سے زیادہ 11 کروڑ۔ یعنی کہ چاروں صوبوں کی جتنی صرف پنجاب کی آبادی ہے۔ آبادی زیادہ ظاہر کرنے کی کئی وجوہات اور فائدے ہوسکتے ہیں۔ جن میں سر فہرست وسائل کی تقسیم ہے۔ 

نتائج میں  میں گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے نتائج شامل نہیں ہیں۔ محکمہ شماریات کی جانب سے مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں پیش کیے گئے اعداد وشمار کے مطابق 1998 کی مردم شماری کے مقابلے میں 2017 میں آبادی میں 2 اعشاریہ 4 فیصد کی شرح سے 7 کروڑ 54 لاکھ 22 ہزار 241 افراد کا اضافہ ہوگیا ہے۔

عبوری نتائج کے مطابق 2017 کی مردم شماری میں 1981 کے مقابلے میں آبادی 146اعشاریہ 6 فیصد بڑھ گئی۔

ذیل میں صوبوں کی آبادی کی  تفصیل ہے

پنجاب 11 کروڑ   
خیبر پختونخواہ  3 کروڑ 52 لاکھ   
سندھ  4 کروڑ 79 لاکھ    
بلوچستان  1 کروڑ 23 لاکھ



Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

Previous Post Next Post