پاکستان نے 5 سالوں کتنے ہندستانیوں کو پاکستانی شہریت دے دی: جانئے حیرت انگیز اعداد و شمار

اسلام آباد (ٹائمز آف چترال ویب ڈیسک) وزارت داخلہ کے مطابق پاکستان نے 5 سالوں میں کم از کم 298 ہندوستانی
تارکین وطن کو پاکستانی شہریت دے دی ہے ۔ وزارت داخلہ پاکستان کے ایک بیان کے مطابق 2012 ء سے 14 اپریل 2017ء تک 298 ہندوستانی تارکین وطن کو پاکستانی شہریت عطا دے دی گئی ہے ۔ وزارت داخلہ نے یہ بیان برسراقتدار جماعت لیگ نواز کے رکن پارلیمنٹ شیخ روبیل اصغر کے سوال کے جواب قومی اسمبلی میں دیا ۔

سال 2012 میں 48 بھارت پاکستان ہجرت کئے، جنہیں پاکستانی شہریت دی گئی۔ یہ تعداد بڑھ کر 2013 میں 75 اور 2014 میں 76 ہوگئی جبکہ سال 2015 میں صرف 15 بھارتی پاکستانی شہریت حاصل کئے، 2016 میں 69 اور اپریل 2017 تک 15 مزید بھارتیوں کو شہریت دی گئی۔

Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

Previous Post Next Post