صنعاء (ٹی او سی : ویب ڈیسک) سعودی اتحادی فوجوں کی جانب سے یمن کے داراحکومت صنعاء میں ہوٹل پر فضائی حملہ کیا گیا ہے حملے کے وقت ہوٹل میں 100 افراد موجود تھے۔ عرب ذرائع ابلاع کے مطابق حملے کے مقام سے اب تک 35 لاشیں نکالی جا چکی ہیں جبکہ ہلاکتوں میں مزید اضافے کا بھی خدشہ ہے۔ حملے کے مقام سے 10 کلو میٹر دور واقع اسپتال کے سربراہ فہد مرحب کا کہنا ہے کہ ہوٹل پر حملے کے نتیجے میں کوئی بھی زندہ نہیں بچا ہے۔ عینی شاہدین اور مقامی حکام نے امریکی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ ہلاکتوں کی تعداد 60 تک پہنچ چکی ہے اور ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر حوثی باغی شامل ہیں۔
حوثی باغیوں کے ٹی وی چینل کا دعویٰ سامنے آیا ہے کہ یہ فضائی حملہ عرب عسکری اتحاد کی جانب سے کیا گیا ہے اور اس میں یمنی حکومت کی معاونت بھی شامل تھی تاہم اس حوالے سے عرب اتحاد کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔ ذرائع بتاتے ہیں کہ منگل اور بدھ کی درمیانی شب صنعاء پر مختلف مقامات پر 25 فضائی حملے کیے گئے ہیں جن میں ہوٹل پر حملہ بھی شامل تھا جہاں سب سے زیادہ ہلاکتیں ہوئیں۔
تصویر کرٹیسی رائٹر

Post a Comment
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.