چترال: زندگی سے بے زار ایک اور خاتون کی دریا میں کود کر خوکشی
چترال (نمائندہ) گزشتہ روز ایک اور خاتون نے دریائے میں چھلانگ لگاکر خود کشی کرلی۔ تفصیلات کے مطابق چترال کے اتھول گاؤں سے تعلق رکھنے والی (ف) بنت فضل یار نامعلوم وجوہات کی بنا پر مژگول کے قریب دریائے موڑ کہو میں چھلانگ لگاکر خود کشی کرلی ہے۔ لڑکی مدرسے کی طالبہ بتائی جاتی ہے۔ متوفیہ کی لاش کچھ فاصلے پر برآمد کرلی گئی جسے تدفین کے لئے ورثاء کے حوالے کردی گئی

إرسال تعليق
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.