دوحہ (ٹائمز آف چترال ویب ڈیسک) چین اور بھارت کے درمیان جاری سرحدی تنازع شدت اختیا کرگیا۔ دونوں ممالک میں کبھی بھی جنگ چھڑ سکتی ہے۔ ادھر چین کی ایک ٹیلی کام کمپنی نے قطر، دوحہ اور ایران میں بھارتی ملازمین کو نوکریوں نکال دیا ہے۔
خبررساں ذرائع کے مطابق چینی ٹیلی کام کمپنی نے سرحدی کشیدگی کی وجہ سے یہ قدم اٹھا یا ہے ۔ ذرائع کے مطابق تہران اور دوحہ میں بھارتی ملازمین کو چینی کمپنی سے نکال دیا ہے جس کی تصدیق ایران اور قطر کی جانب کردی گئی ہے۔ جس کے بعد بھارتی ملازمین سوشل میڈیا پر واویلا مچانا شروع کردیا ہے ۔ جبکہ دیگر خلیجی ممالک بھی بھارتی ملازمین کو فارغ کئے جانے کی اطلاعات بھی گردش کررہی ہیں۔ بھارتیوں کو نوکریوں سے نکالے جانے وجہ بھارتی ہٹ دھرمی اور سرحدی کشیدگی ہے۔ گزشتہ چند ماہ سے چین بھارت سرحدی علاقے سکم بارڈر کے دوکلام کے علاقے میں بھارتی فوجی چینی حدود میں داخل ہوگئے تھے، جس کے بعد چینی اور بھارتی فوجی آمنے سامنے ہوگئے ۔ چین کی جانب سے ورننگ کے باجود بھارتی فوج پیچھے نہیں ہٹے۔ اور وقت کے ساتھ ساتھ تنازع شدت اختیار کرگیا اور چین کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا ہے۔ دونوں ممالک میں جنگ کے خطرات بھی منڈلا رہے ہیں۔
تصویر کرٹیسی: اے ایف پی

Post a Comment
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.