راولپنڈی ( ٹی او سی نیوز ڈیسک) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نےکہا ہے کہ پاکستان حرمین شریفین کے دفاع کے عزم کااعادہ کرتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کی جغرافیائی سالمیت کی حفاظت کریں گے،پاکستان اپنے برادر ملک سعودی عرب کو بہت قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور سعودی عرب کے ساتھ اسٹرٹیجک تعلقات کو اہمیت دیتا ہے، دونوں ملکوں کے دفاعی تعلقات اعلی سطح پر قائم ہیں۔
بدھ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی نائب وزیر دفاع محمد بن عبداللہ نے ملاقات کی جس میں دوطرفہ دلچسپی کے امور اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اسٹرٹیجک تعلقات کو اہمیت دیتا ہے۔ دونوں ملکوں کے دفاعی تعلقات اعلی سطح پر ہیں۔انھوں نے مزید کہاکہ پاکستان نے دفاع حرمین شریفین اور سعودی عرب کی علاقائی سالمیت کے دعاع کا تہیہ کیا ہوا ہے۔اس موقع پر سعودی نائب وزیر دفاع نے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا، محمد بن عبداللہ نے پاکستان سے متعلق تمام معاملات پر سعودی عرب کی جانب سے حمایت کی یقین دہانی کرائی۔
Post a Comment
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.