(ویب ڈیسک) چوہدری نثار کے گزشتہ روز کی پریس کانفرنس کا انتظار میڈیا بالخصوص اپوزیشن پارٹیوں کو بے چینی سے تھے جس میں نثار دل کی باتیں بتانی تھیں لیکن سابقہ روایت کو بر قرار رکھتے ہوئے نثار دل کی باتیں دل میں ہی رکھیں۔ اور کہا کہ اگر میں دل کی باتیں زبانوں پر لاؤوں تا پارٹی کو نقصان ہوگا۔ تاہم نثار نے نام نہ لیتے ہوئے پرویز رشید اور دیگر ہو ہدف تنقید بنایا۔ چودھری نثار اور پرویز
رشید کی لفظی جنگ نے ن لیگ کی اعلیٰ قیادت کو پریشان کررکھا ہے۔ جس کی دلیل سعد رفیق کی بیان صفائی ہے جس میں موصوف نے کہا کہ چوہدری نثار اور رشید میں کوئی اختلاف نہیں۔ نواز شریف نے اہم راہنماؤں کو جاتی امرا طلب کیا ہے جبکہ سوموار کو ن لیگ کا اہم مشاورتی اجلاس ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق اعلیٰ قیادت پریشان ہے اور نواز شریف نے اہم رہنماؤں کو چُپ سادھنے کی ہدایت کر دی ہے۔ دیگر رہنماؤں کو پارٹی پالیسی کا انتظار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ، نواز شریف نے اہم راہنماؤں کو جاتی امرا بلا لیا ، سوموار کو ن لیگ کا اہم مشاورتی اجلاس ہوگا۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف نے فوری توپیں خاموش کرا دی ہیں ، رہنماؤں کو “دیکھو اور انتظار کرو” کی پالیسی پرعمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

Post a Comment
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.