(ٹائمز آف چترال : سیاحت) وادی پھنڈر اپنی خوبصورتی میں اپنی مثال آپ ہے۔ وسیع رقبے پر پھیلا خوبصورت میدانی علاقہ پہلی نظر میں ہی دیکھنے والوں کو بھا جاتا ہے۔ پھنڈر لیک کے دونوں جانب لہلہاتے کھیت سفیدے کے خوبصورت درخت اور کھیتیاں ختم ہونے کے بعد شروع ہونے والے پہاڑی سلسلے سیاحوں کے دل لبھاتے ہیں۔ پھنڈر پہنچنے کے دو راستے ہیں ایک چترال اور دوسرا گلگت خاص سے۔ گلگت سے پھنڈر پھنچنے میں 5 سے 6 گھنٹے لگتے ہیں۔اور تقریبا اتنا ہی وقت چترال لگتا ہے۔ پھنڈر لیک سیاحوں کے لئے دلچست سیاحتی مرکز ہے۔ پھنڈر کو لٹل کشمیر بھی کہا جاتا ہے۔ ضلع غذر کا نام پھنڈر کے قریب واقع گاؤں غذر کے نام سے رکھا گیا ہے۔ پھنڈر کا خوبصورت جھیل تصویر میں دیکھنے کے بعد سب کا دل یہاں آکر دیکھنے کو کرتا ہےکیوں نہ کرے نظارہ ہی ایسا ہے۔ پھنڈر جھیل میں ٹراوٹ مچھلی وافر مقدار میں پائی جاتی ہے۔
سیاحوں کے قیام کے لئے یہاں پی ٹی ڈی سی موٹل اور ریسٹ ہاؤس بھی قائم ہے۔
تصویر کرٹیسی: جی بی ڈاٹ کام

Post a Comment
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.