لاہور(پریس ریلیز) حلیب خزانہ روزانہ مہم میں حصہ لینے والے گجرانوالہ کے رہائشی علیم احمد نے گرانڈ بمپر پرائز بی ایم ڈبلیو XI جیت لی ہے ۔ حلیب فوڈ کے لاہور میں موجود ہیڈ آفس میں منعقد ہونے والی ایک تقریب میں حلیب فوڈز کے سی ای او ، سید مظہر اقبال نے گا ڑی جیتنے والے خوش نصیب صارف کو گاڑی پیش کی۔
حلیب فوڈ کے سی ای او سید مظہر اقبال نے جیتنے والے صارف کو مبارکباد دی۔ اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا ” خزانہ روزانہ مہم اپنے صارفین کے مسلسل تعاون کو خراج تحسین پیش کرنے کی ہماری ایک کاوش تھی اور ہم اپنے خوش نصیب صارفین کو انعامات دے کر بہت خوش ہیں۔ اس سرگرمی کی بدولت ہمیں اپنے صارفین سے رابطہ کرنے کا موقعہ ملا ہے ۔“
جیتنے والے صارف نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ” میرے پاس اپنے جذبات کا اظہار کرنے کیلئے الفاظ نہیں ہیں ۔ یہ میری زندگی کا سب سے خوبصورت لمحہ ہے۔ میری موٹر سائیکل چند روز پہلے خراب ہوگئی تھی اور میں سواری کے مسئلے سے دوچار تھا۔یہ میرے خواب و خیال میں بھی نہیں تھا کہ میں نئی بی ایم ڈبلیوجیتوں گا۔میں حلیب دودھ کا مداح ہوں اور لوگوں کو اس کی طرف راغب کرتا تھا ۔میں اس شاندار تحفے پر کمپنی کا مشکور ہوں ۔ میں زندگی بھر حلیب کا صارف رہوں گا اور ہر وقت اس کی کامیابی کیلئے دعا گو رہوں گا۔“
لاکھوں لوگوں نے حلیب ملک ،ڈیری کوئن، آل میکس اور ٹی میکس کے ڈبوں پر لکھے QRکوڈ بھیج کر اس سرگرمی میں حصہ لے کر اسمارٹ فونز، موٹر سائکلیں ، سونا اور دیگر قیمتی انعمات جیتے۔
حلیب کے سی ای او سید مظہر اقبال’ خزانہ روزانہ ‘مہم کے جیتے والے خوش نصیب علیم احمد کو بی ایم ڈبلیو ایکس ون پیش کررہے ہیں۔ اس مہم مایں لاکھوں لوگوں نے شرکت کی اورمختلف انعامات جیتے جن میں موٹر سائیکل،
سمارٹ فونز اور سونے کی جیولری شامل ہیں
سمارٹ فونز اور سونے کی جیولری شامل ہیں

Post a Comment
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.