ممبئی (ٹائمز آف چترال نیوز) بھارت کے شہر ممبئی میں ریلوے اسٹیشن پر بھگدڑ مچنے سے 22 افراد ہلاک اور 30 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ بھارتی حکام کے مطابق یہ حادثہ یلفنسٹن روڈ کو مقامی ریلوے سٹیشن سے ملانے والے پل پر پش آیا ہے، مذکورہ پل ممبئی شہر کی دو بڑی مقامی ٹرینوں کو ملاتا ہے۔ واقعہ تیز بارش کی وجہ سے پیش آیا ہے۔ وقوعہ کے وقت پل پر لوگوں کا ہجوم تھا۔
ریلوے کے ترجمان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پل پر پیدل چلنے والوں کا کافی رش تھا بارش کی وجہ سے لوگوں کی بڑی تعداد نے بارش سے بچنے کے لئے پناہ لے رکھا تھا۔ اور ٹرین کی آمد پر سب نے ایک ساتھ پل سے ٹرین کی جانب رخ کیا۔ جس کی وجہ سے حادثہ پیش آیا۔
تصویر: ایچ ٹی

Post a Comment
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.