مسلم لیگ ن نے پارٹی کا نیا صدر کس کو بنانے کا فیصلہ کرلیا، بڑی سر پرائز آگئی: پڑھیں

لاہور(ٹی او سی : ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن میں سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کو مسلم لیگ ن کا صدر بنائے جانے پر دو رہنماؤں میں اتفاق ہوا ہے، اعلان جلد متوقع ہے۔ 


کراچی سے شائع ہونے والے اخبار ’قومی اخبار‘ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ضمن میں گزشتہ روز پنجاب میں ایک اہم میٹنگ ہوئی ہے جس میں سابق وزیراعظم نواز شریف سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار اور مسلم لیگ (ن) کے چیئر مین راجہ ظفرالحق بھی شامل تھے۔ ذرائع بتاتے ہیں کہ میٹنگ کے بعد چوہدری نثار ، سابق وزیر اعظم نواز شریف کی پریس کانفرنس میں شمولیت پر رضا مند بھی ہوئے اور پریس کانفرنس میں ان کے چہرے پر اطمینان اور باڈی لینگویج بھی کافی تبدیل سی نظر آئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دوسری طرف الیکشن کمیشن نے بھی مسلم لیگ (ن) کو صدر منتخب کرنے کا نوٹس جاری کیا ہے۔ واضح رہے کہ میڈیامیں چندروز قبل یہ خبریں بھی گردش کررہی تھیں کہ مریم نواز پارٹی صدارت کے عہدے کی خواہش مندہیں اورانہوں نے یہ بھی کہاتھا کہ میں دیکھتی ہوں میرے علاوہ کون پارٹی کاصدربنتاہے۔


Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

Previous Post Next Post