پشاور (ٹائمزآف چترال رپورٹ) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ نے کہا ہے کہ ان کی حکومت نے صوبے میں خواتین کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کے لئے تعلیمی ایمرجنسی نافذ کردی
ہے۔ شہید بے نظیر بھٹو وومن یونیورسٹی پشاور کے 13 وین کنووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ان کی حکومت بجٹ کا ایک بڑا حصہ لڑکیوں کی تعلیم پر خرچ کررہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کی حکومت موجودہ سسٹم میں تین مختلف کلاسز کی حوصلہ شکنی کرتے ہوئے یکسان نظام تعلیم صوبے کو دی۔
’’تعلیم یافتہ خاتون کا مطلب ہے تعلیم یافتہ خاندان، لہذا خوتین کو تعلیم دینے کا مطلب مستقبل کی نسلوں کو تعلیم دینا ہے‘‘ وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے کہا۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس عمارتین تو تھیں لیکن ان فائدہ نہیں اٹھایا گیا، اس لئے ہماری حکومت 200 قوانین پاس کئے اور تعیلم وہ پہلا سیکٹر تھا جس کی بہترین کے لئے سب سے پہلے کام کیا

Post a Comment
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.