تورکہو، ریچ (ٹائمز آف چترال: نمائندہ) چترا ل دور افتادہ گاؤں تورکہوں کے علاقے ریچ میں پیر کی رات کو نا معلوم دہشت گردوں نے رابطہ پل کو آگ لگادی جس سے پل مکمل طور پر جل گیا ہے۔ اُجنو پل کو جلائے جانے سے 12 سو سے زائد آبادی پر مشتمل بالائی تورکہو رابطہ چترال کے دیگر علاقوں سے منقطع ہوگیا ہے۔ کیوں کہ یہ وحد جیپ ایبل راستہ ہے۔ علاقے میں اشیاء خوردنوش اور دیگر ضروری اجزاء کی قلت کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے جبکہ عید منانے کے لئے چھٹیوں پر گھروں کو جانے والے افراد بھی پھنس کر رہ گئے ہیں ۔ علاقے تک پہنچنے کا پیدل راستہ دشوار گزار اور پر خطر ہے۔ عوام نے واقعے کی فوری انکوائری کراکے ذمہ داروں کو قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے اور پل کو ہنگای بنیادوں پر دوبار تعمیر کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ ( جاری ہے)
امیج کرٹیسی : گوگل ارتھ

إرسال تعليق
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.