چترال مغلاندہ میں چھریوں کے وار سے بیٹا جان بحق باپ زخمی

چترال (ٹائمز آف چترال نیوز) چترال میں رشتے کے تنازع پر چھریاں چل گئیں۔ تفصیلات کے مطابق چترال کے علاقے مغلاندہ میں رشتہ نہ دینے پر چچا زاد بھائیوں کے درمیان نوبت ہاتھا پائی تک پہنچ گئی۔ چھریاں چل جانے سے بیٹا جان بحق اور باپ زخمی ہوگیا ہے۔ چترال پولیس نے ملزم حسن کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرکے پابند سلاسل کردیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم حسن احمد ولد سکندر نے کچھ ماہ قبل اپنے چچا محمد نصیر سے ان کی بیٹی کا رشتہ مانگا تھا جسے لڑکی کے گھر والوں نے مسترد کردیا تھا جس سے ملزم حسن کو شدید دکھ تھا اور وہ اندر ہی اندر بدلے کی آگ سے جل رہا تھا۔


جس کا بدلے لینے کے لئے ملزم نے معمولی بات پر اپنے گھر کے قریب چچا زاد بھائی زکریا سے الجھ گیا، واقعے کے بارے میں معلوم ہوتے ہی زکریا کے والد ملزم کا چچا نصیر احمد صلح صفائی کے لئے آئے لیکن ملزم کے اندر انتقال کی آگ بھڑک اٹھی تھی اس نے اندر ہی اندر پکا ارادہ کرلیا تھا کہ آج بدلہ لینا ہے چاہے جیل بھی کیوں نہ جانا پڑے، پھانسی ہی کیوں نہ لگے۔ ملزم حسن دونوں پر چھری سے حملہ کرکے ذکریا اور ان کے والد نصیر کو بری طرح زخمی کردیا۔ جنہیں ہسپتال لے جایا گیا مقامی ہسپتال سے سر پر لگنے والی شدید زخموں کی وجہ سے ذکریا کو پشاور ریفر کردیا گیا، پشاور لے جاتے ہوئے لواری ٹنل کے قریب زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ذکریا جان بحق ہوگیا۔ جبکہ والد کا علاج ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چترال میں چل رہا ہے۔

ملزم حسن کو پولیس کے دفعہ 324 کے تحت آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا ہے۔

Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

أحدث أقدم