چترال (نمائندہ ٹائم آف چترال ) گہریت میں ٹریفک حادثے میں ایک شخص جان بحق جبکہ 6 زخمی ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کار دروش سے چترال آرہی تھی اور گہریت میں حادثے کا شکار ہوگئی۔ جس میں ایک ہی خاندان کے افراد سوار تھے ۔
گاڑی میں ڈرائیور سلیم شاہ سمیت سمیع اللہ سکنہ دروش بازار ، سمیع اللہ کا بھائی حضرت اور حضرہ کی اہلیہ اور ان کی ہمیشرہ ۔ دو کمسن بچے سوار تھے۔ حادثے میں شدید زخمی سمیع اللہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے فوت ہوگئے۔ باقی افراد زخمی ہیں جن کو ٹی ایچ کیو دروش میں طبی امداد کے لئے پہنچا دیا گیا۔ واقعہ جمعہ کے بعد پیش آیا۔

إرسال تعليق
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.