غیرت کے نام پر بے غیرتی: 3 بیٹوں نے باپ کو موت کے گھات اتار دیا

کراچی (ویب ڈیسک) کراچی کے علاقے شیر شاہ میں غیرت کے نام پر تین بیٹوں نے دوست کے ساتھ مل کر باپ کو چھری سے  پے در پے وار کر کے قتل کردیا۔ 


ایکسپریس نیوزکے مطابق کراچی کے علاقے شیر شاہ تھانے کے رہائشی  55 سالہ محمد شکیل کو اس کے 3 بیٹوں محمد رضوان، محمد فیضان اورمحمد نعمان نے اپنے دوست کے ساتھ مل کر چھری کے پے درپے وارکرکے قتل کردیا ہے۔ پولیس نے علاقہ مکینوں کی مدد سے چاروں ملزمان کو گرفتار کر کے آلہ قتل  برآمد کرلیا۔

ملزم نعمان نے بتایا تلخ کلامی کے بعد ان کا باپ  شکیل گھرسے باہر نکلا جس کے بعد بیٹوں اور دوست نے مل کر قتل کردیا جب کہ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے اپنے باپ کو غیرت کے نام پر قتل کیا ہے تاہم اصل کہانی تفتیش کے بعد واضح ہوگی۔


Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

Previous Post Next Post