کوکا کولا کمپنی مصنوعات کی رینج بڑھانے کے لئے 90 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کریگی

نیروبی (ٹائمز آف چترال: نیوز ڈیسک) مشروبات بنانے والی دنیا کی بڑی کمپنی کوکا کولا سال 2018 میں اپنی مصنوعات کی رینج میں اضافے لئے لئے کینیا میں 90 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کریگی۔ کینیا ریجن کی سب سے بڑی اکانومی ہے۔ 

کوکا کولا کمپنی کینیا کی سوڈا مارکیٹ پہلے ہی صف اول پر موجود ہے، کوک اور فانٹا مقبول برانڈز ہیں۔ کمپنی 2014 سے اب تک افریقہ میں 17 بلین ڈالر کی سرمایہ لگا چکی ہے۔ اس وقت کینیا میں کمپنی کو سخت مقابلے کا سامنا ہے۔ کوک کی مقابل کمپنیاں سب میلیر اور پیپسی ہیں۔ اس مقابلے کے رجحان میں کمپنی وسیع رینج مصنوعات کے لئے سال 2018 میں بڑی سرمایہ کاری کریگی۔ 


Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

Previous Post Next Post