لاہور(ویب ڈیسک) لاہور میں ورکر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیرمین آصف علی زرداری نے ایک بار پھر تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کے پاس سوائے تنقید کے کوئی پروگرام نہیں ہے۔
ورکرز کنوینشن سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا میں سوائے ایک پل کے کوئی تبدیلی نہیں آئی اور عمران خان کے پاس سوائے تنقید کے کوئی پروگرام نہیں ہے۔ جس کی اپنی داستانیں مشہور ہوں وہ کیا نیا پاکستان بنائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ نیازی خان اپنے والد کے نام کی سیاست کیوں نہیں کرتے، کوئی دھبہ لگا ہوا ہے کیا؟
انہوں نے عمران خان کی جانب سے الیکشن کمیشن میں معافی نامہ پیش کرنے پر کہا کہ کپتان ایک بار پھر معافی نامہ لیکر سامنے آ گیا ہے۔ سابق صدر نے عمران خان سے ان کے ذریعہ معاش سے متعلق پوچھتے ہوئے کہا کہ انہوں نے آج تک اپنا ذریعہ معاش کیوں نہیں بتایا؟ انہوں نے مزید کہا کہ ایک شوکت خانم اسپتال پر پورا نیازی خاندان پلتا ہے۔ زارداری نے نواز شریف پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کاغذی شیر دوبارہ لندن میں بلا بن کر بیٹھ گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شرجیل میمن کو گرفتار کر کے جیل میں ڈال دیا جاتا ہے جب کہ نواز شریف کے صرف قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہوتے ہیں۔

Post a Comment
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.