اسلام آباد (ویب ڈیسک) سب سے زیادہ انٹرنیٹ استعمال کرنے والے ملکوں میں پاکستان ۹ ویں نمبر پر ہے، جبکہ آدھی دنیا اب تک انٹر نیٹ سے محروم ہے۔ پاکستان میں حقیقت اسکے برعکس ہے۔ اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 2012 سے 2015 کے درمیان ایک کروڑ 60 لاکھ نئے صارفین نے انٹرنیٹ کا استعمال شروع کیا جو کہ کل صارفین کا 47 فیصد ہیں۔
تجارت اور ترقی کے حوالے سے اقوام متحدہ کی کانفرنس ٹریڈ اینڈ ڈیولپمنٹ (UTCTAD) میں پیش کردہ انفارمیشن اکانومی رپورٹ کے مطابق 10 ممالک کی فہرست میں بھارت پہلے جبکہ پاکستان نویں نمبر پر ہے۔ پاکستان کے بارے میں اس رپورٹ کی پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے بھی تصدیق کی ہے۔
اتھارٹی کی ویب سائٹ پر موجود تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق اس وقت ملک میں 13 کروڑ 99 لاکھ 70 ہزار 762 افراد موبائل فون استعمال کر رہے ہیں اور اس کے ذریعے تھری جی اور فور جی استعمال کرنے والوں کی تعداد 4 کروڑ 44 لاکھ 90 ہزار 159 ہے۔ براڈ بینڈ سبسکرائبرز کی تعداد 4 کروڑ 68 لاکھ 69 ہزار 237 ہے۔

Post a Comment
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.