خیبر ٹیچینگ ہسپتال کی چترالی طالبہ نصرت بی بی دختر نیت مراد خان ہسپتال کی چھت سے گر کرشدید زخمی


پشاور(نمائندہ ٹائمز آف چترال ) ہرچین لاسپور سے تعلق رکھنے والی خیبر ٹیچینگ ہسپتال کی طالبہ نصرت بی بی دختر نیت مراد خان ہسپتال کی چھت سے گر کرشدید زخمی حالت میں ہسپتال میں داخل ہے۔ تفصیلات کے مطابق ہرچین لاسپور سے تعلق رکھنے والی نصرت بی بی دختر نیت مراد خان خیبر ٹیچینگ ہسپتال میں زیر تعلیم تھی۔ طالبہ ہسپتال کی چھت کے پانچوین منزل سے گر کر شدید زخمی زخمی ہوگئی ہے۔ جسے ہسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ میں داخل کرادیا گیاہے۔ ذرائع کے مطابق یہ واقعہ کل اس وقت پیش آےا، جب مذکورہ طالبہ اپنے باقی نرسنگ طالبات کے ساتھ خیبر ٹیچینگ ہسپتال کے ہا سٹل کے پانچوین منزل کی چھت میں بیٹھ کر امتحان کی تیاری میں مصروف تھی، اس دوران اچانک چھت سے گر کر شدید زخمی ہوگئی ہے۔ اہل خانہ تمام لوگوں سے اسکی صحت ےابی کے لیے دعاو ¿ں کی اپیل کرتے ہیں۔ 



Previous Post Next Post